turky-urdu-logo

مستقبل قریب میں ترکی اور اسرائیل کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے، اسرائیلی سفیر

ترکی میں خدمات انجام دینے والے اسرائیلی سفیر نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں جلد ہی ممکنہ بہتری آئے گی۔

ترکی میں خدمات انجام دینے کے آخری روز اسرائیلی سفیر رائے گیلاد نے ایک خط تحریر کیا اور اسے اپنے ٹوئٹر اکاوٗنٹ پر شیئر کیا۔

اپنے خط میں اسرائیلی سفیر نے کہا کہ 2020 کے اختتام پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کے امکانات واضح ہوتے جا رہے ہیں۔ ڈیڑھ سال انقرہ میں خدمات انجام دینے کے بعد آج میں واپس جا رہا ہوں لیکن خوشی اس بات کی ہے کہ دونوں ملکوں میں تعلقات بہتر ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 70 سال میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کئی بار اتار چڑھاوٗ آئے۔ آج ہم سب جانتے ہیں کہ آج دونوں ملکوں کے تعلقات معمول پر نہیں ہیں لیکن ان 70 سالوں میں دونوں ملکوں نے تجارت، معیشت، ثقافت سمیت کئی دیگر شعبوں میں معاہدے کئے اور انہیں پورا بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام چیلنجز اور مشکلات کے باوجود میں آج یہ کہہ سکتا ہوں کہ ترکی اور اسرائیل کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں اور آنے والے وقت میں تعلقات مزید بہتر ہونے کی امید واضح ہے۔

Read Previous

پاکستان کی 8 نرسیں دنیا کی 100 بہترین نرسوں کی فہرست میں شامل

Read Next

عالمی وبا کے باوجود 2020 ترک صدر کے لیے مصروف سال رہا

Leave a Reply