ویمن ان گلوبل ہیلتھ نے پاکستان کی 8 نرسوں کو دنیا کی 100 بہترین نرسوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ ویمن ان گلوبل ہیلتھ اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت، یونائیٹڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ، نرسنگ ناوٗ، انٹرنیشنل کونسل آف نرسز اور انٹرنیشنل کنفیڈریشن آف مڈوائوز کے اشتراک سے ہر سال دنیا کی 100 بہترین نرسوں کی فہرست جاری کرتا ہے۔ اس سال پاکستان کی 8 نرسوں کو ان کی بہترین طبی خدمات پر دنیا کی بہترین نرسوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
دنیا کی ان 100 بہترین نرسوں کو طبی شعبے اور بالخصوص کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران خدمات انجام دینے پر یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ گلوبل 100 آوٗٹ اسٹینڈنگ مڈوائوز لسٹ میں پاکستانی نرسوں کی شمولیت پر فخر ہے
Tags: پاکستان