turky-urdu-logo

عالمی وبا کے باوجود 2020 ترک صدر کے لیے مصروف سال رہا

عالمی وبا کے باوجود  2020 ترک صدر رجب طیب ایردوان کے لیے مصروف ترین سال رہا۔ ملاقاتوں کے سلسلے بھی جاری رہے البتہ وبا کی بدولت ملاقاتیں آئن لائن منتقل کرنا پڑیں۔

  اعدادوشمار کے مطابق  اس سال ترک صدر نے 13 مرتبہ بیرون ملک سفر کیا جن میں قطر اور آذربائیجان  نمایاں ہیں۔   صدر نے جرمن چانسلر انجیلا مارکل کی دعوت پر جرمنی کا بھی دورہ کیا ۔

علاوہ ازیں پاکستان، یوکرین، الجیریا، گیمبیا اور سینیگل کا دورہ کیا۔

  تاریخی دروے  

صدر نے نومبر میں ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے یوم جمہوریہ  کے لئے (ٹی آر این سی) کا دورہ کیا۔

  ایردوان کا 2020 میں بیرون ملک آخری سفر دسمبر میں  آذربائیجان کا تھا ۔ ناگورنو – کاراباخ میں آرمینی فوجوں کے قبضے کے خلاف آذربائیجان  کی فتح کے جشن میں   ترک صدر نے بطور مہمان خصوصی  شرکت کی۔  

ترکی آنے والے مہمان

    8 جنوری کو ترک اسٹریم کی افتتاحی تقریب کے لئے ایردوان نے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور سربیا کے صدر ایلیکسندر ووچک کی میزبانی کی۔

ازبکستان کے صدر شوکت میرزیوئیف نے فروری کو ترکی -ازبکستان کے اعلی سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل میں شرکت کے لئے ترکی کا دورہ کیا۔

    یوکرین کے صدر ولدیمیر زیلنسکی 16 اکتوبر کو ورکنگ دورے کے لئے ترکی آئے ، اور ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے صدر ، ایرسن تاتار نے 26 اکتوبر کو ایردوان  کی دعوت پر ترکی کا دورہ کیا۔

  قطری امیر شیخ تمیم بن حماد آل تھانوی 26 نومبر کو ترکی – قطر ہائی اسٹریٹجک کمیٹی کے چھٹے اجلاس کی صدارت کے لئے ترکی پہنچے۔  

Read Previous

مستقبل قریب میں ترکی اور اسرائیل کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے، اسرائیلی سفیر

Read Next

ترک سائنسدانوں نے کورونا ٹیسٹ کا نیا طریقہ دریافت کر لیا

Leave a Reply