
تاجروں کے روپ میں اسرائیلی جرائم پیشہ گروپوں نے متحدہ عرب امارات میں اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔
ایک سینئر اسرائیلی پولیس آفیسر کے حوالے سے چینل 12 نے خبر جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد تاجروں کے روپ میں متحدہ عرب امارات پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جہاں وہ اماراتی تاجروں کے ساتھ لاکھوں ڈالر کے تجارتی معاہدے کر رہے ہیں۔
یہ جرائم پیشہ افراد تاجروں کے روپ میں اپنے اصل کردار کو چھپا رہے ہیں کیونکہ یہ انتہائی خطرناک جرائم پیشہ لوگ ہیں۔
سینئر پولیس آفیسر کے مطابق یہ جرائم پیشہ افراد دبئی میں زیادہ تر رئیل اسٹیٹ، فوڈ اور ہوٹلنگ کے کاروباری معاہدے کر رہے ہیں۔ پسِ پردہ یہ افراد دبئی میں کوکین، ڈرگز اور منی لانڈرنگ کا کام کریں گے۔
اسرائیلی پولیس آفیسر نے بتایا کہ اگر یہ جرائم پیشہ افراد دبئی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے تو وہاں طویل مدت کی قید کی سزا بھگتیں گے۔