عرب ممالک سے معاہدے اسرائیل کو فلسطین کے مزید علاقوں پر قبضے سے نہیں روکتے، امریکی سفیر

اسرائیل کے امریکہ کے سفیر ڈیوڈ فرائیڈمین نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ ہونے والے معاہدے فسلطین کے مزید علاقوں پر قبضے سے نہیں روک سکتے۔

تل ابیب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ دونوں عرب ممالک کے ساتھ معاہدوں کے باوجود اسرائیل فلسطین کے مزید علاقوں پر قبضہ کرنے میں آزاد ہے۔

دونوں ممالک سے کئے گئے معاہدے میں ایسی کوئی شق یا پابندی نہیں ہے جو اسرائیل کو مشرقی یروشلم، غزہ کے مغربی کنارے یا دیگر فلسطینی علاقوں پر قبضے سے روکتے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مسقتبل قریب میں اسرائیل اپنے توسیع پسندانہ فیصلے کے تحت فلسطین کے مزید علاقوں پر قبضہ کرنے میں آزاد ہے۔

فسلطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ امریکی سفیر کا بیان عرب ممالک کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لئے کافی ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے معاہدے کے موقع پر کہا تھا کہ اسرائیل اب فلسطین کے مزید علاقوں پر قبضہ نہیں کرے گا۔ تنظیم کے ترجمان عبدالطیف نے کہا کہ عرب ممالک نے اپنی عوام سے جھوٹ بولا تاکہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرتے ہوئے عوامی ردعمل سے بچا جا سکے۔

Read Previous

بھارتی عدالت نے بابری مسجد شہید کرنے کے تمام ملزمان بری کر دیئے

Read Next

آذربائیجان: اب تک آرمینیا کے 200 ٹینکس اور 228 توپ خانے تباہ کر دیئے

Leave a Reply