آذربائیجان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ 27 ستمبر سے شروع ہونے والی جنگ میں اب تک آرمینیا کی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔
وزارت دفاع نے اپنی ویب سائٹ پر میدان جنگ سے موصول ہونے والے تازہ اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمینیا کے 200 ٹینکس اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کر دی گئی ہیں۔
آذربائیجان نے ٹینکس اور بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کرنے کے لئے جدید ڈرون طیارے استعمال کئے ہیں۔
وزارت دفاع کے مطابق چار روز سے جاری جنگ میں آرمینیا کے اب تک 228 توپ خانے، راکٹ لانچرز اور مارٹر گولے پھینکنے والی گاڑیاں تباہ کر دی گئی ہیں۔
آذربائیجان کی فوج نے آرمینیا پر سخت فوجی کارروائی کرتے ہوئے اس کی 30 فضائی نظام کی ڈوائسز تباہ کر دی ہیں۔
فوجی قافلوں اور حملوں کو کنٹرول کرنے کے لئے آرمینیا نے نیگورنو کاراباخ اور دیگر علاقوں میں جو کمانڈ کنٹرول اور کمانڈ آبزرویشن کے مراکز قائم کئے ہوئے تھے ان میں سے 6 مراکز تباہ کر دیئے گئے ہیں۔
آرمینیا کے اسلحہ ذخیرہ کرنے کے 5 ایمونیشن ڈپو بھی آذربائیجان کی فوج نے تباہ کر دیئے
فوجیوں کی نقل و حرکت اور دفاعی ساز و سامان لے جانے والی 110 ملٹری وہیکلز (بڑی گاڑیاں اور جیپیں) بھی آذرابائیجان کے ڈرون طیاروں نے تباہ کر دیں۔
آرمینیا کا ایک S 300 اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سسٹم بھی تباہ ہو چکا ہے۔