turky-urdu-logo

اسرائیل غزہ میں مکمل طور پر جنگ بندی کا حامی نہیں ہے،حماس رہنما

حماس رہنما اسامہ  حمدان کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں مکمل طور پر جنگ بندی کا حامی نہیں ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اسرائیلی تجاویز میں دو اہم مسائل پر اصرار کیا جا رہا ہے۔

اسامہ حمدان نے کہا کہ ثالث کاروں سے ہمارے سنجیدہ سوالات ہیں جن کا مثبت جواب ملا تو آگے بڑھ سکتے ہیں۔

اسامہ حمدان نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف حملے روکنا فراخ دلی نہیں ہے، حملے بذات خود ایک جرم ہیں اور جرم کرنا بند کیا جائے تو اسے اسرائیل کی فراخ دلی نہیں کہا جاسکتا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے مباحثے میں کہا تھا کہ اسرائیل نے حماس کو بےحد غیرمعمولی اور فراخدلانہ تجاویز دی ہیں۔

Alkhidmat

Read Previous

سکاٹ لینڈ : پہلے مسلمان فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے استعفیٰ دے دیا

Read Next

امریکہ اور یورپ غزہ میں جاری قتل و غارت میں اسرائیل کی مکمل حمایت کر رہا ہے، وزیر دفاع پاکستان

Leave a Reply