سکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق ان کو رواں ہفتے تحریک عدم اعتماد کا سامنا تھا۔
گزشتہ ہفتے حمزہ یوسف نے اس امید پر اپنی سکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) اور گرین پارٹی کے درمیان اقتدار کی تقسیم کا معاہدہ اچانک ختم کر دیا کہ وہ اقلیتی حکومت کی قیادت کر سکتے ہیں، لیکن اپوزیشن جماعتوں نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کر دی۔ اس وقت سے ان کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ رہا تھا۔
