turky-urdu-logo

ایران کے نیوکلیئر پلانٹ پر اسرائیل کا حملہ، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ

ایران کے شہر نتانز میں نیوکلیئر پلانٹ پر خوفناک دھماکا دراصل اسرائیل کا حملہ تھا۔ نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ ایرانی نیوکلیئر پلانٹ میں دھماکہ دراصل اسرائیل کا ڈرون یا میزائل حملہ تھا جس کے باعث پلانٹ سے ابھی تک دھماکوں کی آوازیں آ رہی ہیں۔

ایران نے ابتدائی طور پر نیوکلیئر پلانٹ میں ہونے والے دھماکے سے متعلق خبریں جاری کرنے سے منع کر دیا تھا تاہم مغربی اور امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل ان دھماکوں کا ذمہ دار ہے۔

ایران کی پاسدران انقلاب نے کہا ہے کہ ملک میں موجود دیگر نیوکلئیر پلانٹس پر بھی اس طرح کے حملے ہو سکتے ہیں۔ ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ نتانز کے نیوکلیئر پلانٹ پر ہونے والے دھماکے اسرائیل کی طرف سے ڈرون حملے یا کروز میزائل کا حملہ ہو سکتا ہے۔ ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ دھماکوں سے نیوکلیئر پلانٹ کو نقصان پہنچا ہے لیکن کسی طرح کی تابکاری اثرات سامنے نہیں آئے ہیں۔ ایرانی حکومت نے ابھی تک نیوکلیئر پلانٹ میں ہونے والے دھماکے کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ابھی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔

Read Previous

مصر کا لیبیا کی سرحد کے قریب فوجی آپریشن کا فیصلہ

Read Next

چہرے کا ماسک صحت کے لیے مضر؟

Leave a Reply