President Rivlin held a working meeting with Egyptian Minister of Petroleum and Mineral Resources Tarek El-Molla
اسرائیل کے صدر ریووین ریلین اور مصر کے وزیر پیٹرولیم طارق الملا کی ملاقات ہوئی جس میں غزہ کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
مصری وزیر پیٹرولیم ان دنوں اسرائیل کے دورے پر ہیں۔ اسرائیلی صدر نے کہا کہ مصر کے وزیر پیٹرولیم کا دورہ اہم ہے۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چار دہائیوں کے بعد عرب ممالک بالآخر اسرائیل کو تسلیم کر رہے ہیں۔
اسرائیلی صدر نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر غزہ کے حالات کو معمول پر لانے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ اسرائیل اپنے بچوں کو واپس لانے میں کامیاب ہو سکے۔
واضح رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم نے اسرائیل کے چار فوجیوں کو اپنے قبضے میں رکھا ہوا ہے جو 2016 میں غزہ پر اسرائیل کے حملے کے وقت حماس نے گرفتار کئے تھے۔ یہ فوجی ابھی تک حماس کے قبضے میں ہیں۔ 2006 میں فسلطین کے عام انتخابات میں حماس کی فتح کے بعد اسرائیل نے غزہ کے سمندری اور زمینی راستے بند کئے ہوئے ہیں۔ اسرائیل کے محاصرے سے غزہ کے 20 لاکھ فلسطینیوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے اور وہ متعدد معاشی اور تجارتی مسائل کا شکار ہیں۔
واضح رہے مصری وزیر پیٹرولیم طارق الملا اتوار کو تل ابیب پہنچے تھے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان توانائی کے شعبے میں مشترکہ تعاون پر بات چیت کی۔