استنبول اور انقرہ کے درمیان واقع شہر اسکسیحر میں اودنپزری ماڈرن میوزیم میں سال 21-2020 کے سیزن کا آغاز "اینڈ آف دی ڈے ” سے منسوب ایک نمائش سے کیا گیا۔ نمائش دو اکتوبر سے 25 اپریل تک جاری رہے گی۔
نمائش میں ترکی کے نامور فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش کی جائے گی۔ ” اینڈ آف دی ڈے ” میں اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی ہے کہ وبا کے دوران انسانیت بالآخر صنعتی انقلاب اور زمین کے ماحولیاتی توازن میں بگاڑ سے ہونے والے نقصانات کا سامنا کر رہی ہے۔
آب و ہوا میں تبدیلی کی وجہ سے قدرتی آفات ، نقل مکانی کی ایک بڑی لہر جس کا ہم نے ابھی صرف پہلا حصہ دیکھا ہے ، اور کورونا وبا جس کا ابھی تک علاج دریافت نہیں کیا جا سکا ، ان مسائل کی موجودگی نے انسانیت کو فطرت اور زمین کے ساتھ انسانیت کے ہی رشتے کے حوالے سے فکر مند کر دیا ہے۔
نمائش دراصل مندرجہ ذیل سوالات کا جواب تلاش کرنے کی ایک کوشش ہے؛ کیا زمین اپنے نام نہاد مالک یعنی انسانوں کے بنا بھی آباد رہ سکتی ہے؟ یا انسان فطرت کے ساتھ رہنے کا کوئی نا کوئی طریقہ تلاش کر لیں گے؟
ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ قدرتی وسائل کو اپنے نفع اور سکون کے لئے استعمال کرنا بنا اس کے نتائیج کی پرواہ کیے ہمارے اپنے وجود کے لیے خطرہ ہے ۔نمائش ہمارے اجتماعی مستقبل پر روشنی ڈالتی ہے۔