turky-urdu-logo

ارطغرل غازی کے لیے عمران خان کی محبت برقرار ؛ مقبولیت کی وجہ بتا دی

وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر قوم کو اسلامی تاریح پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی دیکھنے کی ہدایت کر دی ۔ عمران خان کے کہنے پر ڈرامے کو اردو ڈبنگ کے ساتھ پاکستان کے سرکاری چینل پی ٹی وی پر یکم رمضان سے نشر کیا جا رہا ہے۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران ، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ، "میں نے مغرب اور بالی ووڈ کی نقل کرنے کے منع کیا تھا ، عوام کا کہنا ہے کہ وہ بھی یہی دیکھنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ اب تک سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن گئی ہے ۔ اس سیریز کی پوری دنیا میں مقبولیت کی وجہ یہ ہے کہ اس میں کوئی فحاش مواد نہیں ہے۔

ارطغرل غازی کا 39 زبانوں میں ترجمعہ کیا جا چکا ہےاور اب تک دنیا کے 71 ممالک میں ڈیڑھ ارب سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔
اسلامی تاریح پر مبنی اس ڈرامہ سیریل کو ترک گیم آف تھورونز بھی کہا جا تا ہے۔ سیریز عثمانی سلطنت سے قبل تیرویں صدی میں اناظولیہ خطے میں ایک عظیم جنگجو ارطغرل غازی کی جدوجہد بیان کرتی ہے۔

Read Previous

کیا فطرت کا سب سے بڑا دشمن انسان ہے؟

Read Next

ہنگری کے شہر سیجڈ میں عثمانی دور کی ٹینری عمارت کی باقیات اور چمڑے کو بھگونے کے لئے استعمال ہونے والا ایک تالاب برآمد

Leave a Reply