بین الاقوامی یونین برائے مسلم اسکالرز (IUMS) کے سکریٹری جنرل ، علی القراداغی نے فیس بک پر ایک بیان میں میکرون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا "تم ہمارے مذہب کی فکر مت کرو ، کیوں کہ اسے کبھی کسی اتھارٹی کی حمایت کی ضرورت نہیں پڑی اور نہ اس کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف تلوار اٹھائی ہے”
فرانس میں سیکولر ازم کو یقینی بنانے کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے صدر نے اپنی تقریر کے دوران اسلام کو ایک ایسا مذہب قرار دیا جو پوری دنیا میں مشکلات کا شکار ہے۔
اس بیان نےدنیا بھر کے مسلمانوں کو مشتعل کر دیا ہے۔
القراداغی نے اسلام کے لیے بے خوفی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ، "مستقبل مذہب اسلام کا ہے ہم تو ایسے معاشروں کے مستقبل سے خوفزدہ ہیں جو دوسرے لوگوں کے مذاہب اور حرمت کو کو نشانہ بناتے ہیں۔”
اسکالر نے مزید کہا ، "ہم ان حکام اور معاشروں سے خوفزدہ ہیں جو اپنے لئے دشمن خود پیدا کرنے کے عادی ہیں۔