Turkiya-Logo-top

امریکہ نے فوجی مہم جوئی کی تو جنگ کا دائرہ وسیع ہو جائے گا، ایرانی فوج کا انتباہ

ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمینیا نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے ایران کے خلاف کسی نئی فوجی کارروائی کی مہم جوئی کی تو جنگ کا دائرہ وسیع ہو جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج ممکنہ امریکی حملے کے پیش نظر اپنی جنگی تیاریوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے اور دشمن کی سرگرمیوں سے بے پروا ہو کر دفاعی صلاحیت بہتر بنانے میں مصروف ہے۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر کے سفارت کاری کو دھوکہ دینے کے سابقہ ریکارڈ کے پیش نظر اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کسی بھی ممکنہ کارروائی پر بھروسا کیے بغیر اپنی تیاری جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی نئی فوجی کارروائی کی صورت میں جواب دینے کے لیے تیار ہیں اور امریکہ کی جانب سے حملے کی صورت میں تنازع محدود نہیں رہے گا بلکہ اس کا دائرہ وسیع ہو سکتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایرانی فوج خطے میں امریکی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کے دباؤ اور ترغیبات میں آکر خطے میں ایک بار پھر کسی فوجی مہم جوئی کا راستہ اختیار کرتے ہیں تو جنگ کے شعلے کہیں وسیع جغرافیائی علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے اور جنگ کا اختتام واشنگٹن کی مرضی کے مطابق نہیں ہوگا۔

Read Previous

اب کوئی سرخ لکیر باقی نہیں رہی، ہماری قوم کو للکارنے والوں کو تباہ کن قیمت چکانا ہوگی، عباس عراقچی کا جرمن چانسلر کو جواب

Read Next

یمن میں حوثیوں کے خلاف بڑا آپریشن، 24 گھنٹوں میں 324 جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ

Leave a Reply