معروف ایرانی فلم ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر نرگس ابیار نے ترکی اور ایران کے درمیان مشترکہ پروڈکشن کا اعلان کر دیا۔
نرگس ایران کے معروف ہدایت کاروں میں سے ایک ہیں۔
نرگس اب تک 11 شارٹ فلمیں اور 5 فیچر فلمیں بنا چکی ہیں۔
نرگس نے 17 بین الاقوامی ایوارڈ جیتے ہیں۔
نرگس نے ترک فلم ساز نوری بیلے جیلان کے کام کو سراہا۔
نوری کفلم فیسٹیول میں اب تک بہترین فلم اور بہترین ہدایتکار سمیعت متعدد ایوارڈز جیت چکے ہیں۔
نرگس کا مزید کہنا تھا کہ ترکی کی ٹی وی سیریز ایران،افغانستان،پاکستان اور دیگر ممالک میں بہت شوق سے دیکھی جاتی ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ترکی اور ایران کے درمیان سینیما کے میدان میں تعاون کے بہت سارے مواقع موجود ہیں۔
ترکی اور ایران کے مشترکہ منصوبے ضرور کامیاب ہونگے کیونکہ ہماری ثقافت ایک دوسرے سے بہت ملتی ہیں۔