صدر رجب طیب ایردوان اور فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کے درمیان ویڈیو کانفرنس ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان طویل وقفے کے بعد رابطہ ہوا ہے۔
صدر ایردوان نے اس موقع پر کہا کہ جناب صدر ہم طویل وقت کے بعد دوبارہ مل رہے ہیں۔ آپ کی موجودگی میں فرانسیسی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتا ہوں، خاص طور پر آج کی شام کے اس وقت جب کہ ہم دونوں ملاقات کر رہے ہیں۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں آپ کو قریب سے دیکھا ہے۔ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میں اپنی اور ترک عوام کی طرف سے کورونا وائرس کی عالمی وبا میں جاں بحق ہونے والے فرانسیسی شہریوں کے لئے تعزیت پیش کرتا ہوں۔
صدر ایردوان نے کہا کہ جب ہم نے ترکی میں بڑے پیمانے پر کورونا ویکسین کی مہم شروع کی لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہم نے معمولات زندگی کو بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے اب تک ایک کروڑ ترک شہریوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ اس سال ترکی "انقرہ معاہدے” کا صد سالہ جشن منائے گا۔ ترکی اور فرانس کے تعلقات مضبوط بنانے میں دونوں ملکوں کے سیاسی رہنماوٗں کے مذاکرات انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس دوستی کو قائم کرنے میں فرانسِس اول اور خلافت عثمانیہ کے خلیفہ سلیمان کے درمیان خطوط کے تبادلوں نے کئی مشکلات کو حل کرنے کامیابی حاصل کی
انہوں نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ فرانس کے ساتھ باہمی تعاون کے کئی مواقع موجود ہیں۔ نیٹو کے مضبوط اتحادی ہونے کی حیثیت سے ترکی اور فرانس وسیع پیمانے پر سیکیورٹی اور امن و استحکام کے لئے کام کر سکتے ہیں۔ خطے کی سلامتی کے لئے تعاون یورپ سے لے کر قفقار اور مشرق وسطیٰ سے افریقہ تک وسیع کیا جا سکتا ہے
صدر ایردوان نے کہا دونوں ملک دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مشترکہ کوششیں کر سکتے ہیں کیونکہ دونوں ملکوں کی سلامتی اور عوام کے تحفظ کو ان دہشت گردوں سے شدید خطرہ لاحق ہے۔ مجھے امید ہے ترکی اور فرانس ان معاملات پر یکجہتی کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔