فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے اسلام کے بارے میں متنازعہ بیان جاری کرنے کے بعد مسلم ممالک کی طرف سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔
ایران نے بھی تہران میں تعینات فرانسیسی سفارت خانے کی ناظم الامور فلورینٹ آئدالوٹ کو طلب کر کے اپنا احجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
ایرانی امور خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت فرانس یورپ اور دیگر ممالک میں بسے مسلمانوں کے دینی جذبات کو مجروح کرنے کا سلسلہ بند کرے ۔
قبل ازیں ترک صدر رجب طیب ایردوان اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے بھی میکرون کے بیان پر شدید تنقید کی تھی۔