turky-urdu-logo

ترک صدر نے حطائے میں کامیاب آپریشن پر قوم کو مبارکباد پیش کی

ترک صدر نے حطائے میں انسداد دہشت گردی آپریشن کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کی۔ آپریشن میں پی کے کے دہشت گرد تنظیم کے دو دہشت گرد مارے گئے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ”میں ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز کو حطائے میں انسداد دہشت گردی کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں اپنے تمام حطائی بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ میرے رب ہمارے ملک کو ہر طرح کے حملوں ، آفات اور غداروں کی امنگوں سے محفوظ رکھے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اب ایسا ملک نہیں رہا جسے دہشت گردی کے حملوں سے ڈیزائن کیا جا سکے ، ہدایات دی جا سکیں اور قبضہ کیا جا سکے۔ خدا کی مہربانی اور ہماری سکیورٹی فورسز کی کاوشوں کے ساتھ ، ہم دہشت گردی اور اس کے حامیوں کے خلاف اپنی سرحدوں کے اندر اور اس کے پار جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اطلاع کے مطابق تحصیل اسکندرون میں پولیس نے چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران 2 مشتبہ دہشت گردوں کا پیچھا کیا۔
اس دوران گاڑی سے فرار ہوتے ایک مشتبہ نے جسم سے بندھا بم اڑا دیا۔
دوسرے دہشت گرد کو اس واقعے کےبعد کئے گئے کامیاب آپریشن میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
حطائے کے گورنر رحمی دوعان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شام سے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے 4 دہشتگرد شہر کے علاقے امانوس داع لر میں آئے جنہیں مکمل طور پر غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

Read Previous

ایران نے بھی فرانسیسی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا

Read Next

فٹ بال کلب للی کا فرانسیسی لیگ 1 میں نائس کے ساتھ میچ 1-1 سے ڈرا

Leave a Reply