turky-urdu-logo

ترک یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل طلباء کے لیے ٹرینیگ پروگرام کا انعقاد

صدر اتی دفتر برائے ترک اور متعلقہ کمیونٹیز (وائی ٹی بی) نے ترک یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل طلباء کی سابقہ طلباء تنظیموں کے لئے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ مونٹی نیگرو کے پوڈ گوریسا میں منعقدہ یہ پروگرام گزشتہ سال ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں سابقہ طلباء تنظیموں کے لیے منعقدہ پروگرام کا ہی ایک سلسلہ ہے۔

پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مونٹی نیگرو ، بوسنیا ہرزیگوینا ، سربیا ، البانیہ ، یوکرین اور کوسوو سے تعلق رکھنے والے سابق طلباء تنظیموں کے ممبران نے تربیت حاصل کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، وائی ٹی بی کے صدر عبد اللہ ایرن نے کہا کہ ترک حکومت نے ترک اسکالرشپ پروگرام کے تحت 2011 سے اب تک 40،000 طلباء کو وظائف دیئے ہیں۔ وظائف حاصل کرنے والے طلبا نے ترکی میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے اپنے مملک میں وظائف کے خواہشمند طلبا کے لیے تنظیمیں قائم کیں جو کہ سابق طلبا سے ملاقات کا سبب بنیں جس کا آغاز 2017 میں ہوا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تب سے ہم 51 ممالک کے سابق طلباء کے ساتھ تقاریب منعقد کر چکے ہیں۔ فی الحال ، 30 ممالک میں سابق طلباء تنظیمیں قائم ہیں۔ ایرن نے کہا کہ یہ تنظیمیں ترکی اور ان ممالک کے مابین تعلقات کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گی۔

Read Previous

ترکی میں تقریبا 8 لاکھ افراد موبائل گیمز کے شوقین

Read Next

ایران نے بھی فرانسیسی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا

Leave a Reply