turky-urdu-logo

ایران کا نیوکلیئر پروگرام خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے، اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج کے سربراہ ابیب کوشاوی نے کہا ہے کہ ایران نے اپنے نیوکلیئر پروگرام کو بہت زیادہ جدید بنا لیا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں ایران اسرائیل کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔

تل ابیب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران صرف نیوکلیئر ہتھیار ہی نہیں بلکہ اپنے روایتی ہتھیاروں کی وجہ سے بھی اسرائیل کیلئے ایک خطرناک ملک بن چکا ہے۔ ایران نے اسرائیل کے گرد تین دائرے کھینچ دیئے ہیں۔ پہلے دائرے میں ایران اسرائیل کے دشمن ممالک کو فنڈنگ فراہم کر رہا ہے۔ حماس اور اسلامک جہاد جیسی تنظیموں کے دہشت گرد حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ ایران کے خطرناک منصوبوں پر نظر رکھنے کیلئے ایک علیحدہ ڈپارٹمنٹ بنایا جائے جو ایرانی سرگرمیوں پر معلومات اکٹھی کرے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجی ڈویژن میں ایسے لوگوں کو شامل کیا جائے جو سیاسی، عسکری اور تاریخی پس منظر کو جانتے ہوں اور وہ مختلف ڈپارٹمنٹس کے ساتھ یومیہ بنیادوں پر تجزیہ کر کے رپورٹ مرتب کر سکیں۔

Read Previous

لندن حملے میں ایک امریکی سمیت 3 افراد جاں بحق

Read Next

تُرکی میں وائرس فری سیاحت کا آغاز، سیاحوں کی آمد شروع ہو گئی

Leave a Reply