turky-urdu-logo

لندن حملے میں ایک امریکی سمیت 3 افراد جاں بحق

لندن حملے میں ایک امریکی سمیت 3 افراد جاں بحق

لندن کے ایک پارک میں لیبیا سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کے چاقو سے وار کے تین افراد اب تک دم توڑ گئے ہیں جبکہ تین افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

برطانوی پولیس نے لندن کے ریڈنگ پارک میں دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والے تیسرے شخص کی شناخت ظاہر کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق مارے جانے والا تیسرا شخص امریکی شہری جو رِچی بینیٹ ہے جو پچھلے 15 سال سے برطانیہ میں مقیم تھا اور ایک فارماسیوٹیکل کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔

پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ حملہ آور کا تعلق لیبیا سے بتایا جاتا ہے۔ برطانوی مقامی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو  لیبیا کے اس شخص پر 2019 سے نظر رکھے ہوئے تھی۔ دہشت گرد کا نام خیری سعداللہ بتایا جا رہا ہے۔ حملہ آور کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مارے جانے والے امریکی شہری کے والد روبرٹ رِچی نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ انہیں اپنے بیٹے کے مارے جانے کی خبر پر انتہائی افسوس ہے۔ ان کا بیٹا ایک ذہین اور محبت کرنے والا شخص تھا۔

برطانیہ میں امریکی سفیر ووڈی جانسن نے امریکی شہری کے مارے جانے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ہمدردیاں مارے جانے والے لوگوں کے خاندان سے ہیں۔ لوگ نے بڑی تعداد نے آج حملے کے خلاف ریڈنگ پارک میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

ریڈنگ پارک کے کونسلر جیسن بروک نے کہا کہ یہاں رہنے والے لوگ ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں اور علیحدہ رہنے کو ترجیح دینے کے بجائے ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کو پسند کرتے ہیں۔

Read Previous

ترکی میں کورونا وائرس سے 160،000 افراد صحت یاب

Read Next

ایران کا نیوکلیئر پروگرام خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے، اسرائیلی فوج

Leave a Reply