turky-urdu-logo

تُرکی سے بین الاقوامی پروازیں اڑنا شروع ہو گئیں

تُرکی کے مختلف ایئر پورٹس سے بین الاقوامی پروازوں نے اُڑان بھرنا شروع کر دی ہے۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث دو ماہ سے بند انٹرنیشنل فلائٹس آپریشن شروع ہو گیا ہے۔

ٹرانسپورٹ منسٹر عادل کریز میولوگلو نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر یونان، بحرین، بلغاریہ اور قطر کیلئے پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔

تُرکی جلد ہی مزید 40 ملکوں کیلئے پروازیں شروع کرنے کی اجازت دے گا۔ فی الحال 15 ممالک کیلئے پروازوں شروع کر دی گئی ہیں۔

تُرک حکومت اس وقت دنیا کے 92 ممالک کے ساتھ فلائٹس آپریشن بحال کرنے کیلئے بات چیت کر رہی ہے۔ جیسے جیسے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن نرم کیا جا رہا ہے ترکی ان ممالک کے ساتھ پروازوں کی بحالی پر غور کر رہا ہے۔

Read Previous

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف میں کورونا وائرس کی مثبت تشحیص

Read Next

یونان کے ساتھ جنگ خارج از امکان ہے، تُرک وزیر دفاع

Leave a Reply