وزارت داخلہ نے پیر کے روز ملک کے جنوب مشرقی صوبہ ہاکاری میں پی کے کے دہشت گرد گروہ کے خلاف ایک نیا آپریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب تک تین پی کے کے دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کے نام کو ماونٹ سیلو کے نام پر رکھا گیا ہے جسے “لائٹینگ سیلو 2” کہا جائے گا۔
وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد ایک فضائی کارروائی کے دوران مارے گئے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ آپریشن میں مختلف سیکیورٹی برانچوں کے ایک ہزار سے زائد اہلکار شامل ہونگے۔