ترکی کے صدر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنا ترکی کا اندورنی معاملہ ہے۔
رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی کا استنبول کی تاریخی عمارت کو مسجد میں تبدیل کرنے پر بین الاقوامی رد عمل سمجھ نہیں آیا۔آیا صوفیہ ترک عوام کا ورثہ ہے اور بین الاقوامی رد عمل ہمارا ارادہ بدل نہیں سکتا۔ اردگان نے مزید کہا کہ آیا صوفیہ میں پہلی نماز ایک ہزار سے ڈیرھ ہزار نمازیوں کی گنجائش کے ساتھ 24 جولائی کو ادا کی جائے گی۔
علاوہ ازیں صدر نے 24 جولائی کو نماز جمعہ آیا صوفیہ میں ادا کرنے کا اعلان بھی کیا۔