پاکستان کے سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے مشن میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے پرپاکستان کو کوئی حیرانی نہیں ہے اور دنیا کو بھارت کے ہتھکنڈوں کا احساس ہونا چاہیے جسے وہ ’ایک ناگزیر اتحادی‘ سمجھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کو جانتے ہیں کہ وہ کیا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، لہٰذا یہ ہمارے لیے کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی سرزمین پر بھارتی بحریہ کے انٹیلی جنس افسر کو پکڑا، وہ ہماری حراست میں ہے اور اس نے اعتراف کیا کہ وہ یہاں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے آیا تھا۔
واضح رہے کہ کینیڈین وزیر اعظم نے گذشتہ دنوں انکشاف کیا تھا کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔جس کے بعد انہوں نے را کے سربراہ کو ملک بدر کیا۔