turky-urdu-logo

ایلون مسک ترکیہ کے بڑے ٹیک ایونٹ ٹیکنوفیسٹ میں شرکت کریں گے،صدر ایردوان

صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک ترکیہ کے سب سے بڑے ٹیک اور ایوی ایشن ایونٹ ٹیکنوفیسٹ میں شرکت کے لیے ازمیر کا دورہ کریں گے۔

صدر ایردوان نے نیو یارک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایلون مسک کو ازمیر ٹیکنوفسٹ میں مدعو کیا ہے وہ غالباً ازمیر ٹیکنوفسٹ میں آئیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ایلون مسک نے مجھ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ازمیر کے بارے میں اچھی باتیں سنی ہیں، اور میں ازمیر ٹیکنو فیسٹ میں شرکت کرنے کی کوشش کروں گا۔ ہمارے ساتھی بھی ان کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔

TEKNOFEST کا ازمیر ایڈیشن 27 ستمبر تا یکم اکتوبر  کو ہو گا۔

صدر ایردوان نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ایلون مسک کے ساتھ ترکیہ میں ٹیسلا کی سرمایہ کاری اور خلائی مطالعات میں مشترکہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

صدر ایردوان نے بتایا کہ ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اس نے ترکیہ کی UAV (بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑی) اور UCAV (غیر مسلح جنگی فضائی گاڑی) کی پیروی کی اور انہیں کامیاب پایا۔

وہ حالیہ برسوں میں ٹیکنالوجی کے میدان میں ہمارے ملک کی کامیابیوں سے واقف ہیں۔

پیر کو صدر ایردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر ترک ہاؤس میں  ایلون مسک سے ملاقات کی۔

ترک صدر نے مسک کو ترکیہ کے “ٹیکنالوجیکل پیش رفتوں کے ساتھ ساتھ ‘ڈیجیٹل ترکیہ’ کے وژن اور قومی مصنوعی ذہانت کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا۔

Read Previous

کینیڈین سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کا ملوث ہونا پاکستان کے لیے حیران کن نہیں، پاکستانی سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی

Read Next

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائن پر  منعقدہ “مستقبل کے سربراہی اجلاس کے تیاری” کے عنوان سے منعقدہ  وزارتی اجلاس میں شرکت

Leave a Reply