
وزارت خارجہ کے مطابق ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائن پر منعقدہ "مستقبل کے سربراہی اجلاس کے تیاری” کے عنوان سے منعقدہ وزارتی اجلاس سے خطاب کیا۔
فیدان نے عالمی طرز حکمرانی کی تبدیلی، کثیرالجہتی کو مضبوط بنانے اور اقوام متحدہ میں اصلاحات کے لیے ضروری اقدامات پر زور دیا۔
انہوں نے اس سمت میں ترکیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
فیدان نے بیلاروس، بحرین، اسپین، پاناما، کیوبا، سلوواکیہ، نکاراگوا اور بلغاریہ کے اپنے ہم منصبوں سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔