
بھارتی فوجیوں کی طرف سے لائن آف کنٹرول LOCپر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک پاکستانی فوجی شہید ہو گیا ہے۔
پاک فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق LOC پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پاکستانی فوجی شہید ہو گیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے جوابی فائرنگ میں بھارت
کے فوجی نقاط کو نشانہ بنایا گیا جس سے بھارت کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
تاہم بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے پوری راجوڑی کنٹرول لائن پر فائرنگ کی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے گذشتہ سال آئینی تبدیلی کے ساتھ مقبوضہ جمّوں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کوختم کر کے جمّوں و کشمیر اور لداخ کو مرکز سے منسلک دو مختلف انتظامی علاقوں میں تقسیم کر دیا تھا۔