روس میں غیر ملکیوں سے شادی کے معاملے میں ترک مردوں کی مانگ سب سے زیادہ ہے۔ دارالحکومت ماسکو کے سول رجسٹری دفتر کے اعدادو شمار کے مطابق ، ایک سال کے اندر اندر روسی خواتین اور غیر ملکیوں میں چھ ہزار سے زیادہ شادیاں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جن میں ترک مرد روسی خواتین کی نظر میں سب سے زیادہ اہل ہمسفر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
رواں سال کے آغاز سے 81 ترک مردوں نے روسی خواتین سے ماسکو میں شادی کی۔ روس کے بعد نائیجیریا میں 63 ، ویت نام 54، امریکہ 47، برطانیہ42، اٹلی 41، اسرائیل 40 اور جرمنی میں 32 ترکش مردوں نے مقامی خواتین سے شادی کی۔
ماسکو میں بین الاقوامی شادیوں کے رجحان میں پچھلے سال کی نسبت اضافہ دیکھا گیا۔ 2020 کے آغاز سے اب تک چھ ہزار شادیاں ٖغیر ملکیوں سے انجام پائیں۔ کل شادیوں میں سے 15 فیصد شادیاں ٖغیر ملکیوں سے کی گئیں۔
صرف ترک مرد ہی ازدواجی زندگی کے حصول کے لئے روس منتقل نہیں ہوئےبلکہ روسی خواتین بھی اسی مقصد کے تحت ترکی چلی آئیں۔ اعداد و شمار کی کمی کے باوجود اس وقت ترکی میں 200،000 سے زیادہ روسی شادی شدہ خواتین مقیم ہیں جن میں سے زیادہ تر سیاحتی شہر انتالیا میں مقیم ہیں۔