turky-urdu-logo

آذربائیجان کے ساتھ جنگ میں آرمینیا کا بھاری نقصان

اتوار کی صبح آرمینیا نے آذربائیجان پر حملہ کیا جس کے جواب میں آذربائیجان کی فوج نے آرمینیائی فوج پر جوابی حملے کئے

اب تک کی اطلاعات کے مطابق آرمینیا کے چار T 72A ٹینک تباہ اور ایک ناکارہ ہو چکا ہے۔ T 72 ٹینکوں میں سے چار ناکارہ، تین لاپتہ اور چار تباہ ہو گئے ہیں۔ بکتر بند گاڑیوں میں BMP 1  کی ایک تباہ اور MBP 2 کی دو گاڑیاں لاپتہ ہیں۔

زمین سے فضا میں حملہ کرنے والے میزائل سسٹم میں 9K35 Strela 10  کے تین اور 9533 Osa کے چھ سسٹم تباہ ہو گئے ہیں۔

فوج کی نقل و حرکت کے لئے استعمال ہونے والے GAZ 452 ٹرکوں میں سے ایک تباہ یا لاپتہ ہو چکا ہے۔

اسی طرح 9T217 ٹرانس لوڈر بھی تباہ ہو چکا ہے۔ Ural-4320 ٹرکوں میں سے تین تباہ اور سات لاپتہ ہیں۔ Ural-43206  میں سے دو تباہ یا لاپتہ ہیں۔

آذربائیجان کی فوج نے آرمینیا کی ایک فوجی چھاوٗنی اور اسلحہ گودام کو تباہ کر دیا ہے۔

آرمینیا کے حملے میں اب تک آذربائیجان کا T-72A ٹینک تباہ ہو چکا ہے۔ T-72AV/T-72 Aslan ساخت کے پانچ ٹینک تباہ ہو گئے ہیں۔

اسی طرح BMP-1  کی دو، BMP-2 کی چار اور BTR-82A کی ایک بکتر بند گاڑی تباہ ہو چکی ہے۔

آذربائیجان کا Mi-8/17 ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہوا ہے۔

Read Previous

لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی جاری؛ ایک فوجی شہید

Read Next

او آئی سی کی آذربائیجان پر آرمینیا کے حملے کی مذمت، مذاکرات شروع کئے جائیں

Leave a Reply