turky-urdu-logo

او آئی سی کی آذربائیجان پر آرمینیا کے حملے کی مذمت، مذاکرات شروع کئے جائیں

اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی نے آذربائیجان پر آرمینیا کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے فریقین کو مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کو کہا ہے۔

آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تنظیم آرمینیا کے آذربائیجان پر فوجی حملے اور جارحیت کی شدید مذمت اور آذربائیجان کی حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ دونوں فریقین او آئی سی اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی منظور شدہ قرار دادوں اور اعلامیئے کے مطابق مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔

او آئی سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمینیا کے اپنے مشرق میں ہمسایہ ملک آذربائیجان پر جارحاجہ فوجی حملے پر تنظیم کو گہری تشویش ہے۔ آرمینیا نے شہری آبادیوں پر حملہ کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

او آئی سی نے آرمینیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی فوج کو آذربائیجان کے مقبوضہ علاقوں سے واپس بلائے۔ دونوں ملک سیاسی اور سفارتی سطح پر مذاکرات کے ذریعے معاملے کو حل کریں۔ آرمینیا آذربائیجان کی جغرافیائی حدود اور خود مختاری کا احترام کرے اور بین الاقوامی طور پر آذربائیجان کی تسلیم شدہ سرحدوں سے اپنی فوجیں واپس بلا کر مقبوضہ علاقے خالی کرے۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے آذربائیجان کے شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں اور شہریوں کے اہل خانہ اور آذربائیجان کی حکومت اور عوام سے گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سیکریٹری جنرل نے آرمینیا کے حملے میں زخمی ہونے والے شہریوں اور فوجیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

Read Previous

آذربائیجان کے ساتھ جنگ میں آرمینیا کا بھاری نقصان

Read Next

صدر ایردوان کی برطانوی وزیر اعظم سے آذربائیجان پر آرمینیا کے حملے کے بعد کی صورتحال پر بات چیت

Leave a Reply