
اسرائیل کے 40 شہریوں نے سپریم کورٹ میں مشترکہ طور پر ایک پٹیشن دائر کی جس میں درخواست کی گئی کہ اسرائیل بھارتی پولیس کو تربیت فراہم نہ کرے۔
دراخواست میں کہا گیا کہ بھارتی پولیس مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ اگر تربیت دینی ہی ہو تو ٹریننگ کے لئے آنے والے پولیس آفیسرز کی سکروٹنی کی جائے۔ اگر تربیت کے لئے آنے والے پولیس آفیسرز کی مقبوضہ کشمیر میں تعیناتی نہیں ہوئی تو انہیں تربیت دی جائے۔
اسرائیل کی وزارت خارجہ، پولیس اور وزارت داخلہ نے سکروٹنی کرنے سے انکار کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ تربیت کے لئے آنے والے بھارتی پولیس آفیسرز کی سکروٹنی کی جا سکے۔
شہریوں نے اپنے درخواست میں کہا کہ بھارتی پولیس مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں کو پیلٹ گن کی فائرنگ سے بابینا کر رہی ہے اور انہیں ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے۔ کشمیر میں اب تک ہزاروں نوجوانوں کو جبری طور پر گھروں سے اٹھا کر غائب کر دیا گیا ہے۔