شام کے پناہ گزین خاندان سے آج ترک خاتون اول نے ملاقات کی۔
اس خاندان میں ایک 14 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے جو پیدائشی طور پر نچلے دھڑ سے محروم ہے۔
امینہ ایردوان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آج شام کا پناہ گزین خاندان ان کا مہمان ہے۔
شام کے اس پناہ گزین خاندان کی تصاویر کچھ روز پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں 14 ماہ کے ایک بچے کی تصویر بھی شامل تھی جو پیدائشی طور پر نچلے دھڑ سے محروم ہے۔
یہ بچہ ترکی اور شام کے سرحدی شہر ادلب کے پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہوا تھا۔
واضح رہے کہ شام میں 2011 سے جاری خانہ جنگی میں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں بے گھر ہو کر دوسرے ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔