turky-urdu-logo

خشوگی قتل کیس میں مزید 8 افراد کو سزا

سعودی عرب کی عدالت نے صحافی جمال خشوگی قتل کیس میں مزید 5 افراد کو 20 سال قید کا حکم سنایا ہے۔ تین افراد کو سات سے دس سال تک قید کی سزا دی گئی ہے۔
عدالت نے اپنے تفصیلی حکم نامے میں کہا ہے کہ جمال خشوگی قتل کیس ختم ہو چکا ہے۔ خشوگی کے خاندان کا کیس میں زاتی حق اب ختم ہو گیا ہے۔ عدالت نے اس جرم میں شامل تمام افراد کو سزا سنا دی ہے۔
اس سے پہلے عدالت جمال خشوگی کیس میں پانچ افراد کو سزائے موت کا حکم بھی سنا چکی ہے۔
جمال خشوگی کو 2 اکتوبر 2018 میں انقرہ میں سعودی سفارتخانے میں قتل کر کے لاش کو کیمیکل میں ڈال کر ضائع کر دیا گیا تھا۔
اس قتل کا الزام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر لگایا تھا۔ امریکی سی آئی اے اور دیگر ممالک کی انٹلی جنس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے 20 افراد ایک روز قبل انقرہ میں سعودی سفارتخانے پہنچے تھے جہاں انہوں نے جمال خشوگی کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاش کو کیمیکل میں ڈال کر ضائع کر دیا تھا۔
ترکی نے جمال خشوگی قتل کیس انقرہ کی ایک عدالت میں مارچ 2020 میں دائر کیا تھا جس کی سماعت شروع ہو چکی ہے۔ اس قتل کیس میں 20 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ ترک حکومت نے سعودی عرب سے نامزد 20 افراد کو ترکی کے حوالے کرنے کو کہا ہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ان میں سے بیشتر افراد کو پھانسی دے دی گئی ہے جبکہ باقی افراد کو سعودی قوانین کے مطابق سعودی عدالت نے سزا سنا دی ہے۔

Read Previous

ترک خاتون اول امینہ ایردوان کی شامی پناہ گزین خاندان سے ملاقات

Read Next

افغانستان میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

Leave a Reply