
افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں توپ کے گولے کا فائر ایک گھر پر لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے
صوبے کے ترجمان عطا اللہ نے بتایا کہ طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی کے دوران توپ کا گولہ غلطی سے ایک گھر کو جا لگا
مرنے والوں میں پانچ بچے اور ان کی والدہ شامل ہے۔
حکومت نے توپ کا گولہ گھر پر لگنے کے واقعات کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
طالبان نے ابھی تک واقعے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ ادھر افغان حکومت نے ایک بار پھر طالبان سے جنگ بندی کرنے اور مذاکرات کی میز پر آنے کو کہا ہے۔