دھرمیندر پردھان نے ہفتہ کے روز ایکس پر اپنے استعفی کا اعلان اور اسے منطوری کیلئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ارسال کردیا ہے جو ملک بھر میں نوجوان مظاہرین کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے جنہوں نے امتحانی پرچوں کے لیک کی ذمہ داری قبول کرنے کے لیے ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔
وزیر موصوف نے ایکس پر اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا اسی دوران پولیس نے دہلی میں نوجوان مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ ان کے رہنماؤں کو وزراء کے ساتھ اس مطالبے کو آگے بڑھانے کے لیے بات چیت کے ایک اور دور سے قبل چند گھنٹے باقی تھے۔
ایکس پر شیئر کیے گئے دو صفحات پر مشتمل بیان میں پردھان نے کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم نریندر مودی کو بھیج دیا ہے
یاد رہے کہ بھارت میں نیٹ پیپر کے لیک ہونے اور امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف طلباء نے کئی روز سے احتجاج جاری رکھا ہوا تھا طلباء کا مطالبہ وزیر تعلیم اپنی غلطی تسلیم کرے اور عہدے سے مستعفی ہوں
