
مقبوضہ کشمیر میں پناہ لینے والے سینکڑوں روہنگیا مہاجرین نے بھارتی حکومت سے خوفزدہ ہو کر ہجرت کرنا شروع کر دی۔
مقبوضہ جموں کشمیر کی انتظامیہ نے 160 سے زیادہ مہاجرین کو "غیر قانونی تارکین وطن” ہونے کے الزام میں حراست میں لے لیا جس کے بعد میانمار سے تعلق رکھنے والے نسلی اقلیتی مسلم گروہ عدم اعتماد کا شکار ہو گئ۔
5 مارچ کو سرکاری نوٹیفکیشن کے تحت قائم شدہ "ہولڈنگ سینٹر” میں روہنگیا مہاجرین کو حکام کے حکم پر رکھا گیا ہےجو کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر سب جیل میں فارنرز ایکٹ کے تحت قائم کیا گیا ہے۔
بھارتی پولیس اہلکار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی شناخت کا عمل بھارت کے وزارت داخلہ کی منظوری کے بعدشروع کیا گیا ہے۔