turky-urdu-logo

ترکی مغربی بلقان میں استحکام کے لئے ناگزیر ہے، بوسنیا کے صدر شفیق ظفروچ

بوسنیا کے صدر شفیق طفروچ نے کہا ہے کہ بلقان کے مغربی ممالک میں امن و استحکام کے لئے ترکی اہم ترین ملک ہے۔

انہوں نے یہ بات ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جو صدر رجب طیب ایردوان کے استقبال اور بوسنیا میں ان کے دورے کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے طلب کیا گیا تھا۔ صدر رجب طیب ایردوان 16 مارچ کو بوسنیا کے دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کے مغربی بلقان کے ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہیں۔ بوسنیا ہرزگوینیا کے ساتھ بھی ترکی کے دوستانہ تعلقات ہیں۔ اس لئے ترکی اس علاقے میں امن و استحکام کے لئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

شفیق ظفروچ نے کہا کہ صدر ایردوان کے دورے میں دو اہم ترین معاملات پر بات کی جائے گی۔ سب سے اہم مسئلہ انفراسٹرکچر کے شعبے میں تعاون ہے۔ اس سلسلے میں سراجیوو بلغراد ہائی وے پروجیکٹ کی تعمیر کے منصوبے پر دستخط کئے جائیں گے۔ دوسرا اہم معاملہ ترکی اور بوسنیا کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس معاہدے پر 2019 میں انقرہ میں نظرثانی کا عمل مکمل کر لیا گیا تھا۔

شفیق ظفروچ نے کہا کہ جنوب مشرقی یورپ کے ساتھ بوسنیا کے زمینی رابطے کے لئے سراجیوو بلغراد ہائی وے پروجیکٹ انتہائی اہم ہے۔ اس ہائی وے کی تعمیر سے بوسنیا کو شمالی، مشرقی اور جنوب مشرقی اطراف سے مغربی یورپ تک رسائی آسان ہو جائے گی۔ یہ منصوبہ نہ صرف بوسنیا بلکہ یورپ کے لئے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

بوسنیا اور ترکی میں تجارت کو فروغ دینے کے لئے فری ٹریڈ ایگریمنٹ ضروری ہے۔ اس معاہدے سے دونوں ملکوں کی تجارت ایک ارب ڈالر تک بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اس وقت بوسنیا اور ترکی کا سالانہ تجارتی حجم 75 کروڑ ڈالر تک محدود ہے۔

Read Previous

ریسلنگ:ترکی نے اٹلی میں 11 میڈل اپنے نام کر لیا

Read Next

مقبوضہ کشمیر میں روہنگیا مہاجرین عدم تحفظ کا شکار

Leave a Reply