گذشتہ 24 گھنٹوں میں 10،956 نئے انفیکشن کیسز کے ساتھ ، بھارت نے کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں جمعہ کو برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ، جمعرات کے روز ایک ہی دن میں 396 ہلاکتوں ساتھ کل تعداد بڑھ کر 8،498 ہوگئی۔
جمعرات کے روز دہلی ریاست میں 1،877 کیسز درج کیے گئے۔ تاہم ، مقامی حکام نے لاک ڈاؤن اقدامات میں توسیع کو مسترد کردیا۔
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا ، ” کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود قومی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
حکومتی اعلان ایسے وقت میں آیا جب یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومت لاک ڈاؤن میں توسیع کرے گی۔
جمعرات کو مرکزی حکومت نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں وائرس کمیونٹی ٹرانسمیشن اسٹیج پر نہیں پہنچا کیونکہ جلد ہی پھیلاو کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائے گئے تھے۔ درین اثنا ، شہر میں بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے دہلی میں تاریخی جامع مسجد کو 30 جون تک نمازیوں کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
سید احمد بخاری عظیم الشان مسجد کے امام نے جمعرات کے روز کہا “رائے عامہ اور اسکالرز سے مشورہ کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جمعرات کو ‘مغرب’ سے 30 جون تک ، مسجد میں اجتماعی نماز نہیں ادا کی جائے گی۔
مغربی ریاست مہاراشٹرا میں اب تک 97،648 کیسز سامنے آئے اور جلد ہی 100،000 کیسز ہونے کی طرف گامزن ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 3،590 ہے۔ گذشتہ دسمبر میں چین میں ابتدا کے بعد ، کوویڈ 19 اب تک کم از کم 188 ممالک اور خطوں میں پھیل چکا ہے۔
امریکہ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، وبائی مرض دنیا بھر میں قریب 421،500 افراد کی وجہ بنی ، جبکہ تصدیق شدہ کیسز 7.51 ملین سے زیادہ ہیں ، اورصحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3.54 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔