وزیر صحت فرحتین کوکا نے جمعرات کو کہا کہ ترکی میں روزانہ کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 17 جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں نئے انفیکشن کیسز ایک ہزار سے کم رہے۔
اس کے ساتھ ملک میں ٹیسٹس کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 147،860اور صحت یاب ہونے والوں کے تعداد 174،023 ہوگئی۔
کیسز کی تعداد میں کمی کے ساتھ ہی صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ وزارت صحت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 1،021 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 987 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک کے 85 فیصد کیسز صحت یاب ہو چکے ہیں۔
17 نئی ہلاکتوں کے بعد ملک میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4،763 ہوگئی۔
ہیلتھ کئیر ورکرز نے پچھلے 24 گھنٹوں میں اس بیماری کے لئے 49،190 ٹیسٹ کیے۔ کوکا نے کہا ماضی میں دیگر ماہرین کے ہمراہ بار بار شہریوں کو متنبہ کرچکے ہیں کہ اقدامات میں نرمی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وائرس کا خطرہ ختم ہوچکا ہے بلکہ اس کا مطلب ایک نئی طرز زندگی کا آغاز تھا جس کے مطابق شہریوں کو خود کو ڈالنا ہوگا