turky-urdu-logo

افغانستان نے کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں ترکی کے تعاون پر شکریہ ادا کیا

افغانستان نے طبی امداد بھیجنے پر ترکی کا شکریہ ادا کیا جو جمعرات کو کابل پہنچا تاکہ  ملک کے نازک صحت کے نظام کو کورونا وائرس وبائی امراض سے لڑنے میں مدد مل سکے۔

وزیر صحت احمد جواد عثمانی نے کہا کہ یہ کھیپ افغانیوں کے لئے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک اہم وقت پر آئی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ یہ امداد انتہائی نادار اور ضرورت مند لوگوں میں تقسیم کی جائے گی۔

ترک سفیر اوغزان ایرتوگل نے افغانستان اور ترکی کے مابین تاریخی اور برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور زور دیا کہ اس تعاون سے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

ترک صدر رجب طیب اردوان اور افغان ہم منصب محمد اشرف غنی کےمابین خطوط کا تبادلہ  بھی ہوا

ترک وزارت دفاع نے ٹوٹیر پیغام میں بتایا ، وزارت صحت کی جانب سے صدر رجب طیب اردگان کی ہدایت پر تیار کردہ ترک مسلح افواج کا طیارہ ، کورونا وائرس کے خلاف  استعمال کے لئے طبی امداد کا سامان لے لر ، انقرہ ایٹیمس گٹ ایئربیس سے افغانستان کے لئے روانہ ہوا۔

طبی سامان میں  ، وینٹیلیٹرز ، آکسیجن ریگولیٹرز ، 3 پی سی آر مشینیں ، 10 نیبولائزر اور 30،000 کوویڈ 19 آر ٹی کیو پی سی آر ٹیسٹ کٹس ، 25،000 این 95 چہرے کے ماسک اور 50،000 سرجیکل اور نارمل ماسک شامل ہیں۔

امدادی خانوں میں افغانستان کی  عوام کے لئے 13 ویں صدی کے صوفی شاعر جلال الدین رومی کا خوبصورت قول  ناامیدی کے بعد امید کی کرن نمودارہوگی تاریکی کے بعد سویرا ضرور ہے”   بھی درج کیا گیا۔

Read Previous

اپنی جلد کے رنگت کی بنیاد پر کبھی بھی امتیازی سلوک کا سامنا نہیں کرنا پڑا ؛ ترک سیاہ فام برادری

Read Next

ترکی میں کورونا وائرس ٹیسٹس کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کر گئی

Leave a Reply