Turkiya-Logo-top

بھارتی کُدن کولم نیوکلیئر پلانٹ کا ڈیٹا لیک، بھارت کی سائبر سیکیورٹی پر بڑے سوالات

بھارت کے سب سے بڑے جوہری بجلی گھروں میں شامل کُدن کولم نیوکلیئر پاور پلانٹ سے ہزاروں حساس فائلوں کے لیک ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے جس نے ملک کے اہم انفراسٹرکچر کی سائبر سیکیورٹی پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

رینسم ویئر گروپ ورلڈ لیکس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ڈارک ویب پر کُدن کولم نیوکلیئر پاور پلانٹ سے متعلق 19 ہزار سے زائد فائلیں جاری کی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ ڈیٹا ایک بڑے ذخیرے کا حصہ ہے، جس میں تقریباً 8 لاکھ 58 ہزار فائلیں شامل ہیں اور مبینہ طور پر یہ معلومات ریلائنس گروپ کے ایک کنٹریکٹر سے چوری کی گئی ہیں۔

لیک ہونے والی مبینہ دستاویزات میں پلانٹ کے انجینئرنگ نقشے، کولنگ اور وینٹیلیشن سسٹمز کی تفصیلات، کنٹرول روم کے فلور پلانز، آلات کے معائنے کی رپورٹس، سپلائرز کی فہرستیں اور دیگر کاروباری ریکارڈ شامل ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

یہ فائلیں زیادہ تر کُدن کولم پلانٹ کے یونٹ 3 اور 4 سے متعلق بتائی جا رہی ہیں جو ابھی زیر تعمیر ہیں اور جنہیں 2027 تک فعال کرنے کا منصوبہ ہے

سائبر سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ حساس تکنیکی معلومات کا افشا بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ ایسی معلومات ممکنہ حملہ آوروں کو کسی بھی نظام کی کمزوریوں کو سمجھنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

نیوکلیئر تھریٹ انیشی ایٹو کے سینیئر ڈائریکٹر نکولس روتھ نے خبردار کیا کہ اس نوعیت کا ڈیٹا لیک پلانٹ کی سیکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔

ان کے مطابق ایسی معلومات سے یہ جاننے میں مدد مل سکتی ہے کہ کس کو کن نظاموں تک رسائی حاصل ہے اور وہ نظام کس طرح کام کرتے ہیں۔

دوسری جانب بھارت کی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم، سی ای آر ٹی اِن، اور نیوکلیئر پاور کارپوریشن آف انڈیا نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ڈیٹا سینٹر کمپنی یوٹا کے مطابق 29 مئی کو ایک سرور پر مشکوک سرگرمی کا پتا چلا تھا جس کے بعد ممکنہ رینسم ویئر حملے کو روکنے کی کوشش کی گئی۔
تاہم بعد میں ڈیٹا لیک کے دعووں نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔

Read Previous

2016 کی ناکام بغاوت کو شکست دینا "ترکیہ صدی” کے لیے آزادی کا اعلان تھا،رجب طیب ایردوان

Read Next

پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، علاقائی تعاون اور آئندہ سربراہی اجلاس پر تبادلۂ خیال

Leave a Reply