ترکی میں مقامی طور پر تیار کردہ ویکسین میں گنتی کے دن باقی ۔ اگر تمام مراحل منصوبے کے مطابق مکمل ہو گئے تو کورونا کے خلاف ویکسین 2021 کی دوسری سہ ماہی میں استعمال کے لیے دستیاب ہوگی۔
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری کے بعد اس کے انسانی آزمائش کا مرحلہ دو ہفتوں کے اندر اندر شروع کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
صدر ایردوان نےان خیالات کا اظہار کابینہ کے اجلاس کے بعد بیان دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں ویکسین کی تیاری اور ترکی میں بھی ویکسین کی کی تیاری ایک ساتھ شروع کی گئی اور اس میں اہم پیشرفت ہو رہی ہے۔
مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کے بعد انسانی آزمائش کا مرحلہ دو ہفتوں کے اندر اندر شروع ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس سال کے آخر تک اس معاملے میں ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اگلے موسم بہار تک ویکسین کے مسئلے کو مکمل طور پر حل کرنا ہے