ارطغرل میں ایلنویا خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ کونول نائیگایوا نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا ا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ناگورنو کاراباغ علاقے پر جاری جنگ میں آذربائیجان کی حمایت کا اعلان کیا جس پر اداکارہ ان کی مشکور ہیں۔
اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی آذربائیجان کی حمایت کے لئے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ میں عام طور پر سیاست میں دلچسپی نہیں لیتی لیکن آذربائیجان کے علاقے ناگورنو-کاراباخ میں جاری جنگ بہت تکلیف دہ ہے اور میں امید کرتی ہوں کہ ہمیں جلد انصاف مل جائے گا۔ میں جنگ کی بالکل حماہت نہیں کرتی لیکن کبھی کبھی حالات ایسے بن جاتے ہیں کی معاشرے میں اس حس تک ناانصافی ہوتی ہے کہ امن ہونا ممکن نہیں ہوتا۔
اپنے بچپن کی ایک یاد کا تذکرہ کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے والد اور دادا کے لئے ہمیشہ پریشان رہتی تھیں جو دونوں فوج میں تھے۔
اداکارہ نے اپنے اور ایلنویا کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ” جب میں بچی تھی مجھے یہ سوچ کر نفرت ہوتی تھی کہ آرمینیا کی فوج کیسے میرے لوگوں کا قتل عام کررہی ہے ۔ لیکن ہم یا تو جنگ کی حالت میں رہتے یا امن کا انتخاب کرتے اور میں نے ہمیشہ پرامن رہنے کو ترجیح دی ہے۔ دوسری طرف ایلنویا نے جنگ کا انتخاب کیا۔ مجھے نہیں معلوم کہ اس کا بچپن کیسا تھا۔