
ترک پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن آج شروع ہو گیا جس میں آئندہ دو ماہ تک بجٹ پر بحث کی جائے گی۔ ترک نائب صدر فواد اوکتے نے پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کر دیا۔ پارلیمنٹ کا پلاننگ اینڈ بجٹ کمیشن اس کا جائزہ لے گا جس کے بعد پارلیمنٹ میں اس پر باقاعدہ بحث شروع ہو گی۔
پلاننگ کمیشن اس بجٹ پر 24 نومبر تک بحث کرے گا جس کے بعد دسمبر کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ بحث کے بعد بجٹ کی منظوری دے گی۔
آئندہ مالی سال کے لیے 245 ارب ترکش لیرا خسارے کا بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ آمدنی کا تخمینہ 1166 ارب ترکش لیرا جبکہ اخراجات کا تخمینہ 1346 ترکش لیرا لگایا گیا ہے۔ جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کا یہ انیسواں بجٹ ہے جبکہ ترکی میں صدارتی نظام آنے کے بعد یہ تیسرا بجٹ ہے۔
Tags: ترک معیشت