Turkiya-Logo-top

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، 5 جوان شہید

بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقہ نوشام میں بھارت کی سرپرستی میں سرگرم "فتنہ الہندوستان” کے خلاف پاک فوج اور فرنٹیئر کور بلوچستان نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک میجر سمیت 5 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 13 مئی 2026 کی صبح سکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ایک گروپ کو گھیرے میں لے کر شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید جھڑپ میں شہید ہونے والوں میں میجر توسیف احمد بھٹی عمر 31 سال، سکنہ پاکپتن، نائیک فدا حسین عمر 36 سال، سکنہ سکھر، سپاہی ذاکر حسین عمر 32 سال، سکنہ سکردو، سپاہی سہیل احمد عمر 21 سال، سکنہ خانیوال، اور سپاہی محمد ایاز عمر 24 سال، سکنہ رحیم یار خان شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں کسی بھی باقی ماندہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن "عزمِ استحکام” کے تحت ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھیں گے

Read Previous

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے

Read Next

اسلام آباد میں آذربائیجان کے یومِ آزادی کی شاندار تقریب

Leave a Reply