turky-urdu-logo

ہم ترکش زبان کس طرح سیکھ سکتے ہیں؟

دنیا میں بسنے والے ملکوں  کی ثقافت کا ایک اہم پہلو اسکی زبان ہے ۔ جن قوموں  نے اپنی زبان کو عزت دی ان ملکوں نے دنیا میں بہترین مقام  حاصل کیا  اور دیکھتے ہی دیکھتے   ترقی کی راہیں عبور کی۔

کسی بھی ملک میں رہنے کے لیے پہلاقدم اسکی زبان کو سمجھنا ہوتا ہے اگر آپ نے اس ملک کی خاص زبان کو سیکھ لیا  ہے تو آگے آنے والے بہت سے مرحلوں میں آپکو آسانی حاصل ہو سکتی ہے۔

ہر زبان  اپنے ہی اند ایک خاص خوبصورتی کی حامل ہے مگر کچھ زبانیں ایسی ہوتی ہیں جو یک دم دل میں گھر کر جاتی ہیں۔ ترکش زبان بھی ایک ایسی خوبصورت  دل فریب  زبان ہے جو بولنے والے کی شخصیت میں ایک خوبصورت حسن پیدا کرتی ہے۔

ترکش زبان   کو اسکی طاقتور تاریخ کی وجہ سے بھی اہمیت حاصل ہے۔ اگر تاریخ میں نظر دھوڑائی جائے تو  معلوم ہوتا ہے کہ ترکش زبان کا تعلق  عالمی زبانوں میں اورال الٹائک زبان سے ہے۔

ترکش زبان کو سننے اور لوگوں کو بولتے دیکھنے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ  اسے سیکھنا کافی محنت کا کام ہے   لیکن اگر آپ ترکش زبان سیکھنا چاہتے ہیں تو  آپکو اسے سیکھنے کی شروعات  ترکی حرف تہجی سے کرنی پڑے گی ۔ یہ جاننا بہت ضروری ہے  کہ کون سا خط کیسے لکھا گیا ہے  اور اسے کیسے پڑھا جاتا ہے ۔ اس مرحلے کے بعد  آپ ان خطوط کے ساتھ ترکی الفاظ تشکیل دے سکتے ہیں۔

ترکش حرف تہجی کو سیکھنے  اور الفاظوں کو  سمجھنے کے بعد آپ ان الفاظوں کو اپنی روز مرہ کی زندگی میں استعمال کر سکتے ہیں، جیسے مباکباد دینے، سوالات پوچھنے ، ہدایات دینے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ترکش زبان میں محاورے ، استعاراتی الفاظ  اور انکے ماضی سے لے کر آج کے دور میں استعمال کیے جانے والے الفاظ  ترکش زبان سیکھنے  میں آپکو مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

اسکے علاوہ  ترکی سیکھنے کے اور بھی بہت سے طریقے ہیں۔

ترکش زبان کو نصاب کا ایک حصہ بنا لیا جائے جسے لوگ با آسانی ترکش  زبان کو سیکھ سکتے ہیں

آپ ترکش زبان سیکھانے والے  مراکز میں بھی داخلہ لے سکتے ہیں جہاں آپکی زبان کی مدد سے آپکو ترکش زبان سے متعارف کروایا جاتا ہے

ترکش زبان میں تعلیم حاصل کرنا  زبان سیکھنے کا قدرتی اور موثر طریقہ ہے۔اگر آپ ترکی  میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں تو انکے ماحول اور ثقافت کا حصہ رہتے ہوئے آپ باآسانی ترکی زبان میں محارت حاصل کر سکتے ہیں

ترکی سیریز اور ترکی  کی فلموں کو دیکھنے سے بھی آپکو ترکش زبان سیکھنے میں مدد حاصل ہوگی۔ سب ٹائٹلز  کا اضافہ کیے بغیر   ترکش  فلمیں دیکھنا بھی آپکی زبان  کو بہتر  بنانے میں مدد کرتا ہے

ترکش زبان سیکھنے  کا ایک اور  طریقہ ترکش کتابیں پڑھنا بھی ہے  بلکل اسی طرح جیسے انگریزی سیکھنے کے لیے انگلش ناول پڑھے جاتے  ہیں ترکش کتابیں پڑھنے سے بھی زبان سیکھنے میں کافی مدد فراہم ہوتی ہے

ترکی زبان سیکھنے کے لیے ترکی  بولنے والے لوگوں سے بات چیت بھی  ایک  بہت ہی مزیدار طریقہ ہے آپ لوگوں سے بات چیت کرکے وہ الفاظ بھی سیکھ سکتے ہیں جو ترک لوگ اپنی عام زندگی میں استعمال کرتے ہیں

ترکش زبان سیکھنے میں گروپ اسٹدیز  بھی بہت کار آمد ثابت ہوتی ہیں۔

Read Previous

یو اے ای کا فلسطین میں غیر قانونی یہودی بستیوں میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

Read Next

یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ میں شامل ترک شہر

Leave a Reply