حالیہ تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے سے دو دن قبل ہی ایک متاثرہ شحص سے دوسرے میں وائرس منتقل ہو سکتا ہے۔
ویک فاریسٹ یونیورسٹی کے وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر ورنر بِشفف نے بتایا کہ در حقیقت
علامات ظاہر ہونے سے عین پہلے ہی مرض کی منتقلی کا حدشہ زیادہ ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں ترک وزارت صحت کے کورونا وائرس سائنسی ایڈوائزری بورڈ کے پروفیسر یشیم تاشووا اور جنوبی صوبے ادانا میں چکرووا یونیورسٹی اسپتال میں وبائی امراض کے شعبہ کے سربراہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ اگر وبا منتقلی کی بات کی جائے تو پہلے 48 گھنٹے تشویشناک ہوتے ہیں۔
ریسرچ میں دیکھا گیا ہے کہ وہ افراد جن میں وبا کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں وہ بھی وائرس پھیلا رہے ہیں ۔یہ ایک پریشان کن بات ہے کیوں کہ بہت سے لوگ علامات ظاہر نہ ہونے تک ٹیسٹ نہیں کرواتے ۔ علامات ظاہر ہونے کے پہلے ہفتے کے اندر اندر اگر مریض اختیاط نا کرے تو وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے۔