turky-urdu-logo

جامع مسجد آیا صوفیہ کی بلی کی صحت بگڑ گئی

استنبول کے لوگ بلیوں سے خاص محبت رکھتے ہیں۔ ترکی کے ثقافتی، کاروباری اور مالیاتی مرکز میں شائد ہی کوئی گھر ایسا ہو جہاں بلیاں نہ ہوں۔

صرف گھر ہی نہیں بلکہ ہر ادارے میں کہیں نہ کہیں آپ کو بلیاں ضرور نظر آئیں گی۔

استنبول کی جامع مسجد آیا صوفیہ کی رہائشی 16 سالہ گلی (بلی کا نام) اس وقت بہت زیادہ بیمار ہے۔ وٹرنری ڈاکٹروں نے گلی کو رش والے علاقے میں جانے سے منع کر دیا ہے۔

اسی لئے انتظامیہ نے گلی کے لئے ایک علیحدہ کمرہ مختص کر دیا ہے جہاں وہ تمام دن آرام کرتی رہتی ہے۔

گلی جامع مسجد استنبول میں 2004 میں پیدا ہوئی۔ اس کے دو بچے ہیں جن کا نام پیٹی اور کزم ہے۔

استنبنول انتظامیہ نے گلی کا ایک سوشل میڈیا اکاوٗنٹ بھی بنایا ہوا ہے جس کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے گلی نے اپنے مداحوں سے کہا ہے کہ وہ کچھ بیمار ہیں اور جامع مسجد آیا صوفیہ کے ایک پرائیویٹ روم میں رہ رہی ہیں۔

وٹرنری ڈاکٹرز ان کا بہت خیال رکھ رہے ہیں اور ان کو دل کی تکلیف بھی ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں فی الحال رش والی جگہ پر جانے سے منع کیا ہوا ہے۔

انہوں نے جامع مسجد آیا صوفیا آنے والے سیاحوں سے کہا ہے کہ وہ میری دوستی ساتھی بلیوں سے دل کو بہلائیں اور ان کا خیال رکھیں

انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاوٗں اور نیک خواہشات بھیجنے کی درخواست بھی کی ہے۔

Read Previous

محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

Read Next

ترکش ایتھلیٹس سب پر بھاری

Leave a Reply