turky-urdu-logo

ترکی کی دس بہترین اداکارائیں

یورپ اور ایشیا کے درمیںان پھیلے ترکی کی ثقافت میں عثمانی، یونانی، رومی، فارسی اور بازنطینی ثقافتوں کے رنگ شامل ہیں۔ یوں تو ترکی کی خوبصورتی اوردلکشی کی گواہی کوئی بھی اہل ذوق دے سکتا ہے۔ اس سرزمین کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ یہاں کے لوگوں میں بھی کشکش پائی جاتی ہے یورپ اور ایشیا کے ملے جلے رنگ روپ لیے ترکی کے مقامی لوگوں کو خوبصورت اور منفرد تصور کیا جاتا ہے۔
اگر بات کی جائے ترک اداکاروں کی تو حالیہ برسوں میں ترکی کی اداکارواں کی مقبولیت میں قدرے اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ ترکی کی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں معیاری پروڈکشن کو سمجھا جا رہا ہے۔

ترکی کی خوبصورت ترین اداکارواں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے؛

باشک کوکلوکایا 19 اپریل 1974 میں ترکی کے دالحکومت انقرہ میں پیدا ہوئیں۔ اداکارہ نے "چھوٹی قیامت”، "تیسرا صفحہ” اور "لیکن کچھ مفید ہے” جیسی نامور فلموں میں کام کیا۔

یگمور تنریزیسن 24 اگست 1990 میں پیدا ہوئیں اور مرمرہ یونیورسٹی کے آرٹ کے شعبے سے تعلیم حاصل کی۔ علاوہ ازیں اداکارہ نے اداکاری کی ٹرینیگ کرافٹ ایکٹینگ اسٹوڈیو سے حاصل کی۔
اداکارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز 2012 میں ڈرامہ سیریل ” میرا نام فریحہ ہے” سے کیا۔ اداکارہ اب تک کئی مشہور ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔

ہیزل کایا ترکی کے صوبے گازیانتپ میں پیدا ہوئیں اور2009 میں استنبول میں اطالوی ہائی سکول سے گریجویشن مکمل کی۔ اداکارو کو تین زبانوں پر عبور حاصل ہے۔

برگوزر کوریل ، 1982 میں استنبول میں پیدا ہوئیں اداکارہ نے میامار سنن اسٹیٹ کنزرویٹری کے تھیٹر ڈپارٹمنٹ سے گریجویشن کی۔

برگوزر کوریل نے سکول میں بہت سے ڈراموں اور شاٹ فلموں میں اداکاری کی جس میں اسٹیٹ تھیٹر میں پیش کیا جانے والا پلے "نیشنل فورسز” بھی شامل ہے۔

اوزگے اوزبرک بے شمار ڈراموں، فلموں، سیریز اور تھیٹر میں کام کر چکی ہیں۔ اوزگے 1976 میں استنبول میں پیدا ہوئیں۔ اداکارہ نے استنبول یونیورسٹی مجدات گیزن آرٹ سینٹر سے تھیٹر کی تعلیم حاصل کی۔ اداکارہ کو ترک فلم "ماونٹین” سے شہرت ملی۔

ایرم آلتگ نے اپنی کیرئیر کا آغاز سات سال کی عمر میں کیا۔ اداکارہ نے استنبول اور امریکہ سے ایکٹینگ کی تعلیم حاصل کی۔ اداکارہ کو فلم انار میں بہترین پرفارمنس پر ایوارڈ کے لیے نامزد بھی کیا گیا۔

اسرا بلگیج نے ترک تاریحی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے کے بعد دنیا بھی میں مقبولیت حاصل کی۔ ادکارہ 14 اکتوبر 1992 میں پیدا ہوئیں اور انقرہ کی بلکیت یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔

ہاندہ ارچل 2 نومبر 1993 میں پیدا ہوئیں۔ ہاندہ ترکی کی سب سے خوبصورت اور مشہور و معروف اداکارہ رہ چکی ہیں۔ اداکارہ کو دنیا کی سب ستے خوبصورت اداکارہ بھی سمجھا جاتا ہے۔

طوبہ بیوکستن 5 جولائی 1982 میں پیدا ہوئیں۔ اداکارہ کئی ایوارڈز حاصل کر چکی ہیں۔ طوبہ ترکی کی مشہور ترین اداکاراواں میں سے ایک ہیں۔

عشق ممنوع سے مقبولیت پانے والی بیران سات 26 فروری 1984 میں پیدا ہوئیں۔ اداکارہ اداکاری سے پہلے بشکینت یونیورسٹی کے اکنامکس کے شعبہ سے وابستہ تھیں۔ بیران نے اپنی سہلیوں کے کہنے پر اداکاری کے مقابلے میں حصہ لیا اور مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ جس کے بعد اداکاری کا باقاعدہ آغاز کیا۔

Read Previous

مغرب میں اسلام دشمنی کیوں تیزی سے بڑھ رہی ہے؟ ترک وزیر خارجہ کا او آئی اجلاس سے خطاب

Read Next

امریکہ سے تعلیم یافتہ ترک خاتون کی کامیاب کاروباری کہانی

Leave a Reply